ملک بھر میں ٹریفک حادثاث میں 8 افراد جاں بحق، 55 زخمی
ملک بھر میں ٹریفک حادثاث میں 8 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 55 افراد زخمی ہوگئے۔
چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر 2 موٹرسائیکیں ٹکرانے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
وزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب ٹرک کی 2 موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور ماں بیٹی زخمی ہوگئے۔
چیچہ وطنی کے تھانہ صدر کی حدود نیشنل ہائی وےپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
جہلم کے علاقے دینہ میں جی ٹی روڈ پر مسافر وین کی کار کو ٹکر سے بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کے شہر کرک میں انڈس ہائی وے پر میٹھاخیل کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
سندھ کے شہر سیہون میں انڈس ہائی وے روڈ پر ٹائر برسٹ ہونے سے کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
قاضی احمد میں قومی شاہراہ علی آباد تیز رفتار کار کی گدھا گاڑی کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے شہر قلات میں کوئٹہ سے قلات جانے والی مسافر وین منگچر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی اسپتالوں میں پہنچادیا گیا۔
Comments are closed on this story.