Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے مری پہنچ گئے

شہباز شریف اپنی فیملی کے ساتھ مری میں قیام کریں گے
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2023 07:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے مری پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری پہنچے ہیں، جہاں شہباز شریف کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اپنی فیملی کے ساتھ مری میں قیام کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیاحوں کو کنٹرول کرنے کے لیے گاڑیوں کا مری میں داخلہ عارضی طور پر بند کردیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹریفک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے مری میں داخلے کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ اسلام آباد اور مری کے درمیان واقع 17 میل ٹول پلازہ سے گاڑیاں واپس بھیجی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بندش عید کی تعطیلات کے دوران ہل اسٹیشن پر آنے والے سیاحوں کے بھاری بہاؤ کو منظم کرنے کے لیے ایک عارضی اقدام کے طور پر عائد کی گئی ہے۔ شہری معلومات کی بنیاد پر اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں، رش کو کم کرنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران داخلی اور خارجی راستوں پر موجود ہیں۔

اسلام آباد

lahore

Murree

PM Shehbaz Sharif