Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد الحرام میں والدہ کو دھوپ سے بچانے کیلئے سایہ کرنیوالے 3 خوش نصیب بیٹے

دوران حج مکہ مکرمہ سمیت دیگر سعودی شہروں میں گرمی کی شدت بھی ریکارڈ کی گئی
شائع 01 جولائ 2023 02:10pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

رواں فریضہ حج کیلئے آئے بیٹوں نے اپنی والدہ کو تیز دھوپ سے بچانے کیلئے سایہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ہے۔

اس سال حج کے لئے دنیا بھر سے حجاج نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دوران حج مکہ مکرمہ سمیت دیگر سعودی شہروں میں گرمی کی شدت بھی ریکارڈ کی گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق حج کے موقع پر تقریباً دو ہزار حجاج کرام ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوئے، اس ضمن میں سعودی انتظامیہ کی جانب سے عازمین حج کو گرمی سے بچانے کے لئے مختلف اقدامات کیے گئے تھے۔

حج کے لئے اپنی ماں کے ہمراہ آنے والے تین بیٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد الحرام میں موجود تینوں بیٹے تیز دھوپ سے بچانے کے لئے اپنی والدہ پر سایہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹوں نے احرام پہنا ہوا ہے جب کہ ان کی ماں کالے رنگ کے لباس میں نماز ادا کر رہی ہیں، والدہ کو دھوپ سے بچانے کے لئے ان کے صاحبزادے سایہ کررہے ہیں۔

Saudia Arabia

Viral Video

Hajj 2023