Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں دوہرے قتل کی واردات، سوتیلی ماں اور خالہ قتل

فائرنگ کا واقعہ شمالی چھاؤنی کے علاقے الفیصل ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس
شائع 01 جولائ 2023 08:31am
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

لاہور میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی ہے، نوجوان نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور خالہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی چھاؤنی کے علاقے الفیصل ٹاؤن میں پیش آیا۔ ملزم حسن نے سوتیلی ماں اور خالہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے والد ناصر نے کچھ عرصہ قبل خاتون ظاہرہ سے دوسری شادی کی تھی، ملزم نے والد کی دوسری شادی کی رنجش پر انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

lahore police

Lahore Crime

Lahore Law and order situation