Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی گورنرپنجاب سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے
شائع 30 جون 2023 11:50pm
فوٹو۔۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔۔ پی آئی ڈی

وزیراعظم شہبازشریف کی گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے گورنرہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

دعا کرتا ہوں کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، شہباز شریف

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی معاہدہ بہت ضروری تھا، یہ معاہدہ ملک کے معاشی استحکام میں مدد کرے گا، دعا کرتا ہوں کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین، سعودی عرب، یو اے ای اور اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے معاشی بحالی کا منصوبہ تیار کیا ہے، منصوبہ زرات، معدنیات، دفاعی پیداوار اور آئی ٹی پر توجہ ہوگی، اس منصوبے سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، روزگار کےلاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔

lahore

IMF

governor punjab

IMF PAKISTAN

PM Shehbaz Sharif

baligh ur rehman

IMF program