سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ضلع ٹانک کے علاقے منزئی میں جھڑپ ہوئی۔
مزید پڑھیں: ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے رمیان ایک اور جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک
ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments are closed on this story.