Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چمن جیل سے خطرناک قیدی فرار، غفلت برتنے پر 3 افسران معطل

ڈی پی او نے جیل پر نئے عملے کو تعینات کرکے انکوائری شروع کردی
شائع 30 جون 2023 10:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

چمن جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد ڈی پی او چمن نے جیل پر تعینات 3 افسران کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق چمن جیل سے 17 خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر ڈی پی او چمن نے ایکشن لیتے ہوئے جیل پر تعینات 3 پولیس افسروں سمیت 10 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ڈی پی او نے جیل پر نئے عملے کو تعینات کرکے انکوائری شروع کردی۔

دوسری جانب غفلت برتنے پر کیو آر ایف انچارج اور سی آئی اے انچارج کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چمن جیل سے گزشتہ روز 17 قیدی فرار ہوئے تھے، نئے عملے پر تعینات افسران نے کارروائی کے دوران ایک قیدی کو ہلاک اور 2 کو زخمی کرکے واپس گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک قیدی نے واپس رضا کارانہ طور پر تھانے میں گرفتاری دے دی۔

بلوچستان

Chaman Jail Firing

Prisoners Escape

chaman jail