Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قاہرہ ائرپورٹ پر شہری کے بیگ سے 73 سانپ برآمد، کسٹم حکام حیران

مسافر اپنے ساتھ ان جانوروں کی موجودگی کا جواز پیش نہیں کر سکا
شائع 30 جون 2023 09:54pm
قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ - تصویر: روئٹرز/ فائل
قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ - تصویر: روئٹرز/ فائل

قاہرہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنے والے ایک مصری مسافر کے بیگ سے 73 سانپ برآمد کیے، مسافر کے پاس موجود دو کچھوے بھی پکڑے گئے۔

کسٹم حکام کو مسافر کا بیک دیکھ کر شک ہوا، انہوں نے تکنیکی آلات کے ذریعے بیگ کا جائرہ لیا، تو اندر کچھ عجیب و غریب شے کی موجودگی کا علم ہوا، پھر ایکسرے مشین پر بیگ میں موجود تھیلوں کا معائنہ کیا گیا۔

اس عمل کے بعد حکام نے تھیلوں کو کھول کردیکھا، تو وہ حیران رہ گئے کہ اندر سانپ موجود تھے، جس پر مسافر سے پوچھا کہ اندر کیا موجود ہے، تو اس نے بتایا کہ اندر سانپ ہیں۔

سانپوں کی موجودگی پر فوری طور پر ائرپورٹ پر موجود ویٹرنری اینڈ وائلڈ لائف قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے حکام کو آگاہ کیا گیا۔ ضبط شدہ اشیاء کی جانچ کے لیے ویٹرنری کمیٹی تشکیل دے گئی ہے۔

پکڑے جانے والے مسافر کے11 تھیلوں میں سے 73 سانپ ملے، 48 سانپ زندہ اور 25 مردہ تھے۔ ایک تھیلے میں 2 کچھوے بھی تھے، مسافر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

Egypt

Cairo International Airport