Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا ٹارگٹ پنجاب ہے، الیکشن میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مقابلہ ہوگا، منظور وسان

رہنما پیپلز پارٹی کی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق بڑی پیشگوئی
شائع 30 جون 2023 09:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ پنجاب ہے، الیکشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے عام انتخابات، پی ٹی آئی کے سربراہ اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔

منظور وسان نے دعویٰ کیا کیا کہ بشریٰ بی بی کو مصیبت میں دیکھ رہا ہوں، بشریٰ بی بی آگے چل کر چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ جائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں، اب ان کا نکلنا مشکل ہوچکا ہے، پی ٹی آئی سربراہ پر کیسز بنیں گے اور جیل بھی جائیں گے مگر جیل کی گرمی برداشت نہیں کرپائیں گے، پی ٹی آئی سربراہ باہر جانے کی کوشش کرے گا مگر باہر جانے میں اب اسے دشواری ہوگی۔

انتخابات کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی نے پیشگوئی کی کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہوسکتے ہیں، ہمارا ٹارگٹ اب پنجاب ہےاور کوشش ہوگی کہ وہاں سے 35 سیٹیں لیں، الیکشن میں مقابلہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہوگا۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پیپلزپارٹی میں واپس آئیں گے تو اسے ویلکم کریں گیں، پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سے رہنما آزاد الیکشن لڑیں گے، جی ڈی اے ختم پیر جوگوٹھ میں اب پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔

PMLN

karachi

imran khan

PPP

bushra bibi

pti chairman

Predictions

Manzoor wasan

Pakistan People's Party (PPP)

general elections 2023