Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرو فیروز ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

حادثے کی شکار کوچ کا ڈرائیور فرار جبکہ کوچ کو تحویل میں لے لیا گیا
اپ ڈیٹ 30 جون 2023 07:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نوشہرو فیروز میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی بس اور کار میں تصادم کا واقعہ نیشنل ہائی وے روڈ مورو کے قریب دو میل کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے، متوفی افراد ایک ہی کار میں سوار تھے۔ مختیار کار کشمور اعجاز برڑو کی فیملی عید منانے اپنے آبائی گھر جارہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ فائزہ، 15 سالہ تمشل، 10 سالہ بچہ محسن، 12 سالہ سمیرا، 15 سالہ وحیدہ اور 45 سمیع اللہ برڑو شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال مورو منتقل کردیا گیا جبکہ کوچ کے مسافر معمولی زخمی ہیں جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی شکار کوچ کا ڈرائیور فرار جبکہ کوچ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

traffic accident

sindh

noshero feroz