Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈائٹنگ کی شروعات کیلئے بہترین مہینہ کون سا

نئی تحقیق نے وزن کم کرنے کے خواہشمندوں کو چونکا دیا
شائع 30 جون 2023 03:51pm
تصویر: ٹیلی گراف
تصویر: ٹیلی گراف

اسمارٹ نظرآنے کے خواہشمند خواتین وحضرات اپنے کھانے پینے کی عادات کنٹرول کرنے کیلئے ’مش ڈائٹنگ‘ پر نظرآتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈائٹنگ کا بھی وقت ہوتا ہے، جی ہاں ۔۔۔ سال کے 12 مہینوں میں سے وزن گھٹانے کیلئے سب سےموزوں ماہ جنوری کا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ڈائیٹ کرنے والے وہ افراد جو سال کے ابتداء میں اپنا وزن گھٹانے کے عمل کا آغاز کرتے ہیں، ان کا وزن زیادہ کم ہوتا ہے۔

اس ریسرچ کے مطابق جنوری میں ڈائٹنگ کا آغاز کرنے والے والوں کے وزن میں اوسطاً 2.54 کلو گرام کمی ہوتی ہے جبکہ اس کے برعکس موسمِگرما میں ڈائیٹنگ کی شروعات والوں کے وزن میں اوسطاً 1.61 کلو گرام کمی دیکھی گئی ہے۔

تحقیقی ماہرین کا ماننا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے ہی ڈائٹنگ کی کامیابی ممکنہ طور پرنئے آغاز کی سوچ ہوسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ گرمیوں کے موسم میں صحت مند عادات سے جڑے رہنا خاصا مشکل کام ثابت ہوتا ہے۔

محققین نے واضح کیا کہ اگر سالِ نو پروزن کم کرنے کا عزم کرلیا جائے تو یہ بہت اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔

اس ریسرچ میں محققین نے 85 ہزار 514 برطانوی شہریوں کے نتائج دیکھے جن کی اوسط عمر 65 سال تھی۔ ان سبھی نے جنوری 2017 سے دسمبر 2018 کے درمیان نیشنل ہیلتھ سسٹم کے تحت ذیا بیطس سے بچاؤ کا پروگرام شروع کیا تھا۔تحقیق کے شرکاء کے خون میں شوگر کی مقدارتو زیادہ تھی تاہم ان میں ذیابیطس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

جرنل اوبیسٹی میں شائع ایک تحقیق سے علم ہوا کہ شرکاء نے 6 ماہ کے عرصے میں اوسطاً 2 کلو وزن کم کیا جو کُل وزن کا 2.3 فی صد تھا۔

جنوری میں ڈائٹنگ شروع کرنے والوں نے سال کے دوسرے اوقات میں ایسا کرنے والوں کی نسبت 12 سے 30 فی صد زیادہ وزن کم کیا تھا۔

Obesity

Dieting