Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹائٹن سب چلانے والی کمپنی نے پھر زیر سمندر ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کی پیشکش کردی

بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن میں تمام پانچ مسافروں کی ہلاکت کے تقریبا 10 دن بعد...
شائع 30 جون 2023 02:39pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن میں تمام پانچ مسافروں کی ہلاکت کے تقریبا 10 دن بعد بھی اس آبدوز کی مالک کمپنی اوشن گیٹ حیرت انگیز طور پر اپنی ویب سائٹ پر ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے کی تشہیر کر رہی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق زیر سمندر ایکسپلوریشن کمپنی آئندہ سال 12 جون سے 20 جون اور 21 جون سے 29 جون تک ٹائی ٹینک کے دو دوروں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے ٹکٹ کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر (ساڑھے سات کروڑ ڈالر ) فی کس ہے ہے۔

اس لاگت میں ایک سبمرسیبل غوطہ خوری، نجی رہائش، تمام ضروری تربیت، مہم کا سامان اورآبدوز پر موجود تمام کھانے شامل ہیں۔

پہلے دن کمپنی کا کہنا تھا کہ مسافر اپنی مہم کے عملے سے ملنے اور جہاز پر سوار ہونے کے لیے سمندر کے کنارے واقع شہر سینٹ جانز پہنچیں گے۔ انہوں نے لکھا، ’یہ آپ کو 400 میل ناٹیکل کے سفر پر آر ایم ایس ٹائی ٹینک کے ملبے پر لے جائے گا‘۔

گزشتہ ہفتے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسٹاکٹن رش، برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ، فرانسیسی غوطہ خور پال ہینری نارجیولیٹ اور پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے نوعمر بیٹے سلیمان کی ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے حادثے میں ہلاکت کے بعد کمپنی نے ان مہمات کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا تھا۔

دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر سب پائلٹ کے عہدے کے لیے جاب پوسٹنگ کا اشتہار دیا تھا کیونکہ لاپتہ ہونے والی سب کی تلاش کا کام جاری تھا۔ کمپنی کو شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد اس اشتہار کو ہٹا دیا گیا تھا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق حال ہی میں ماہرین نے ٹائٹن سب کے باقی حصے سے انسانی باقیات برآمد کی ہیں۔

ٹائٹن کا ملبہ ٹائی ٹینک کے ملبے سے 1600 فٹ کی دوری پر سمندر کی تہہ میں پایا گیا تھا جو سمندر کی سطح سے دو میل (تقریبا چار کلومیٹر) نیچے اور نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل سے 400 میل دور واقع ہے۔

Titanic

Titan Sub

Titan Sub Wreckage