Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، باپ بیٹی سمیت چار افراد قتل

پرانی دشمنی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس
شائع 30 جون 2023 12:26pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں پرانی دشمنی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے باپ بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان باہمنی سے کھرڑیانوالہ واپس جا رہا تھا کہ اس دوران کار پر فائرنگ سے باپ بیٹی سمیت چار افراد قتل جب کہ دو خواتین سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں افراد کو رورل ہیلتھ سینٹر کھرڑیانوالا منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آر پی او عابد خان نے جوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور سینئر افسران کو جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں آج ہی تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی، ملزم اپنے بڑے بھائی اور تین سالہ بھتیجےکو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

Faisalabad

firing incident

Punjab police