Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: ملزم چھری کے وار سے بڑے بھائی اور بھتیجے کو قتل کرکے فرار

دونوں باپ بیٹے کی لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی، پولیس
شائع 30 جون 2023 11:03am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ٓفیصل آباد میں ملزم نے بڑے بھائی اور تین سالہ بھتیجے کو قتل کردیا۔

تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی جس میں چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی اور تین سالہ بھتیجےکو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم دونوں افراد کو چھری کے وار سے قتل کرکے فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لئے کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں باپ بیٹے کی لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Faisalabad

Murder

Punjab police