Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبی انور نے عید کی تیاریوں کی ویڈیو جاری کردی

طوبی نے اپنے مداحوں کوعید کی مبارکباد بھی دی
شائع 29 جون 2023 07:55pm
سیدہ  طوبی انور— تصویر/ ٹوئٹر
سیدہ طوبی انور— تصویر/ ٹوئٹر

معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ طوبی انور نے عید کی تیاریوں کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طوبی انور نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں وہ سُرخ رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہیں ساتھ ہی اپنے مداحوں کوعید کی مبارکباد بھی دی ہے۔

نجی زندگی میں اتار چڑھاؤ کے سبب عامر لیاقت مرحوم کی کی تینوں شادیاں ہی ختم ہوگئی تھیں۔ مرحوم کی پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ ڈاکٹر بشریٰ سےعلیحدگی دسمبر 2020 میں ہوئی تھی۔

عامر لیاقت نے دوسری شادی اداکارہ طوبیٰ انور سے جولائی 2018 میں کی تھی، جو ان سے عمر میں بھی کم تھیں۔ پھر2021 فروری میں طوبیٰ انور نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے لیکن عامر لیاقت مسلسل اس کی تردید کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹرعامر لیاقت کو 9 جون 2022 کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے اپنی موت سے کچھ عرصلہ پہلے نجی زندگی میں شدید مسائل سے دوچار تھے۔

Aamir Liaquat Hussain

showbiz celebrities

Eid ul Adha 2023

Syeda Tuba Anwar