Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی وی ڈراموں کے لیجنڈری اداکار شکیل احمد انتقال کرگئے

اداکار شکیل 4 روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے
اپ ڈیٹ 29 جون 2023 07:50pm

ٹی وی ڈراموں کے لیجنڈری اداکار شکیل احمد 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

پاکستانی ڈراموں کے لیجنڈری اداکار شکیل یوسف مختصر علالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، ان کی عمر 85 برس تھی، اور ان کے ورثاء میں ایک بیٹا ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔

شکیل یوسف گزشتہ 4 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا، اور انہیں چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار شکیل کی بیٹی کل صبح 6 بجے کی فلائٹ سے کراچی پہنچیں گی، اور پھر اداکار کی نماز جنازہ کل بعد نمازعصر ادا کی جائے گی۔

پاکستانی ڈراموں کے مشہور و معروف اداکار شکیل یوسف کا اصل نام شکیل کمال تھا، وہ 29 مئی 1938 کو بھارتی شہر بھوپال میں پیدا ہوئے اور 1952 میں ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔

اداکار شکیل نے فنکاری کی ابتداء ریڈیو پاکستان سے کی تھی، انہوں نے ریڈیو اور تھیٹر سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا، ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، انکل عرفی اور ڈرامہ سیریل چچا شامل ہے۔ شکیل یوسف کا انکل عرفی کا نبھایا ہوا کردار امر ہو گیا۔

shakeel yousuf

shakeel ahmed

uncle urfi