Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات کی آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی، سبی اور دادو میں ریکارڈ کیا گیا
شائع 29 جون 2023 03:51pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک میں جمعرات (آج) کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ساتھ ہی بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔

مزید بتایا کہ جمعه کے روز بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم پنجاب، اسلام آباد ، خیبر پختونخوا، بالائی اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور خضدار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں چکوال 25، سیالکوٹ (سٹی 25 اور ایئرپورٹ01)، اسلام آباد (ایئرپورٹ 04، بوکرا 02، گولڑہ 01، زیرو پوائنٹ ٹریس)، گجرات 02، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری اور شمس آباد01)، بھکر 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کشمیر میں راولاکوٹ 18، خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 13 اور ایئرپورٹ 03)، کالام 02، پاراچنار 01 ملی میٹر جبکہ بلوچستان میں خضدار 09، گلگت بلتستان میں استور 05، بگروٹ 04، بونجی اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی، سبی 44 اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Heat Wave

Hot Weather

Heat Waves

Pakistan Meteorological Department