Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی
شائع 29 جون 2023 11:59am
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے جن علاقوں میں زلزلے سے زمین لرزی وہاں لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔ گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔

earthquake

NDMA

rescue 1122