Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف علی زردای نے عیدالاضحیٰ کی نماز کس شہر میں ادا کی

سابق صدر نے نماز عید کے بعد لوگوں سے ملاقات کی اور عید کی مبارک دی
شائع 29 جون 2023 11:09am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

سابق صدر آصف علی زردای نے عیدالاضحیٰ کی نماز زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی۔

زرداری ہاؤس نوابشاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد آصف علی زرداری نے لوگوں سے ملاقات کی اور انھیں عید کی مبارک پیش کی۔ سابق صدر نے قوم ، ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا بھی کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ ضیاالحسن لنجار، حاجی علی حسن زرداری، غلام مصطفی شاھ اور ڈاکٹر فضل اللہ پیچوھو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علی مدد جتک، عبدالستار کیریو، علی اکبر جمالی، عاشق زرداری اور غلام شاھ لغاری بھی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شریک تھے۔

PMLN

PDM

Asif Ali Zardari

Eid ul Adha 2023