Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیکی صوبہ بن گیا تو پیپلزپارٹی روئے گی، ن لیگی وفاقی وزیر کی بلاول پر تنقید

یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سندھ کے بڑے چیمپئن ہیں، ریاض حسین پیرزادہ
شائع 28 جون 2023 11:41pm

مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی اسرائیکی صوبہ بناکر پنجاب کو کمزور کرے گی، اور بعد میں روئے گی۔

”آج نیوز“ کے پروگرام ”سپورٹ لائٹ“ میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پیپلزپارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو غلط فہمی ہے، میں نے بلاول سے کہا کہ آپ سرائیکی صوبے کا نعرا نہ مارا کریں، آپ کا خیال ہے کہ سرائیکی صوبہ بناکر پنجاب کو کمزور کریں گے، آپ خود کمزور ہوجائیں گے.

ریاض پیرزاد کا کہنا تھا کہ اسرائیکی صوبہ بننے کے بعد آپ کو 22 سیٹیں سینیٹ میں دینا پڑیں گی، اس لحاظ سے پنجاب کے ووٹ ڈبل یعنی 44 ہوجائیں گے تو پھر آپ روئیں گے، اس سے پرہیز ہی کریں ورنہ بدامنی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی شاید مظفر گڑھ سے کچھ لے لے اور ہوسکتا ہے کہ اسے جنوبی پنجاب سے بھی کچھ سیٹیں زیادہ ملیں، یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سندھ کے بڑے چیمپئن ہیں، ن لیگ پنجاب کی نشان والی جماعت ہے، پنجاب بھی پیچھے نہیں رہے گا اور اپنے صوبے کے لوگوں کو ترجیح دے گا۔

PMLN

سپاٹلایٹ

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

raiz hussain pirzada