Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کے اندر کے شیطان کو پہچان رہے ہیں، خواجہ آصف

اس کی بہنیں اور بھانجا کیا کور کمانڈر ہاؤس آئس کریم کھانے گے تھے، وفاقی وزیر
شائع 28 جون 2023 10:57pm

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لوگ اب پی ٹی آئی چیئرمین کے اندر کے شیطان کو پہچان رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں چوک علامہ اقبال پر دیوار شہدا کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسنوں کو یاد رکھنا قوم پر قرض ہے، دیوار یادگار شہدا کی تاریخ کو تازہ کرے گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پوری قوم نے فوج کی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو دیکھا ہے، یہ ایک بددیانت شخص ہے، اس کی بہنیں اور بھانجا کیا کور کمانڈر ہاؤس آئس کریم کھانے گے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ شخص ہر روز نئی کہانی گھڑتا ہے، لوگ اب اس کے اندر کے شیطان کو پہچان رہے ہیں۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ آج بھی دہشت گردی کی جنگ جاری ہے، گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر بڑی جھڑپ ہوئی، پاک فوج نے دہشت گردی کا بہت بڑا حملہ پسپا کیا ہے۔

PMLN

Khawaja Asif

Wall of Martyrs