Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

یورپ سمیت فرانس اور سویڈن میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

فرانسیسی ممبرز پارلیمنٹ، مقامی مئیرز کی مسلم کمیونٹی کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پیرس/ اسٹاک ہولم: یورپ سمیت فرانس اور سویڈن میں بھی آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

عید کے اجتماعات میں فرانسیسی ممبرز پارلیمنٹ، مقامی مئیرز نے بھی شرکت کی اور مسلم کمیونٹی کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

پیرس و گردو نواح کے شہروں میں پاکستانی مساجد، مسجد قباء، مسجد پیریفیت، ادارہ منہاج القرآن، امام بارگاہوں اور دیگر مساجد و بڑے پارکس میں عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے نمازِ عید ادا کی۔

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پیرس کی تاریخی جامع مسجد پیرس میں ہوا جہاں مقامی فرانسیسی، عرب، افریقی اور ایشیائی ممالک کے مسلمانوں نے عید الا ضحیٰ کی نماز ادا کی۔

اس کے علاوہ فرانس بھر میں ایک ہزار سے زائد دیگر مقامات پر بھی نماز عید ادا کی گئی۔

نماز کے بعد مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے متعلقہ قربان گاہوں کی جانب روانہ ہو رہی ہے، جہاں وہ طے شدہ وقت کے مطابق قربانی کی سنت ادا کریں گے۔

دوسری جانب فرانس کے علاوہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سویڈن میں بھی سیکڑوں مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

France

Europe

Sweden

Bakra Eid

Eid ul Adha 2023