Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ کا آغاز کریں، حکومت کی آڈیٹر جنرل کو ہدایت
شائع 28 جون 2023 11:13am
پی سی بی سابق مینجمنٹ کمیٹی۔ فوٹو — فائل
پی سی بی سابق مینجمنٹ کمیٹی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو خط لکھ کر 22 دسمبر 2022 سے 20 جون 2023 کا بلا تاخیر آڈٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آڈیٹر جنرل کو ارسال کیئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کیا جائے، آڈیٹر جنرل پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا بھی فوری آڈٹ کا آغاز کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پی سی بی کے معاملات چلانے کے لئے بنائی گئی عبوری مینجمنٹ کمیٹی تحلیل کردی تھی جب کہ چیئرمین نجم سیٹھی کو بھی کام سے روک دیا گیا تھا۔

PCB

اسلام آباد

federal government

Najam Sethi

Pakistan Cricket Board Management Committee