Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی کے مقامی رہنما کو گرفتار کرنے کی کوشش، کارکنان اور پولیس آمنے سامنے

مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو کارکنان نے مجھے پولیس سے بچایا، حماد اللہ ایڈوکیٹ
شائع 28 جون 2023 09:08am
جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا سید حماداللہ شاہ۔ فوٹو — فائل
جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا سید حماداللہ شاہ۔ فوٹو — فائل

نوشہرو فیروز میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی – ف) کے مقامی رہنما کو گرفتار کرنے کی کوشش کے خلاف کارکنان پولیس کے سامنے آگئے۔

جے یو آئی کے کارکنان نے ہالانی قومی شاہراہ پر ٹائر نذر آتش کرکے احتجاج کیا جس پر ہالانی پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو کارکنان زخمی ہوگئے۔

اس ضمن میں جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا سید حماداللہ شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا نے کہا کہ ہالانی پولیس نے زبردستی مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو کارکنان نے مجھے پولیس سے بچایا۔

دوسری جانب جے یو آئی مقامی رہنما مولانا سید حماداللہ شاہ ایڈووکیٹ اور کارکنان پر آنسو گیس شیلنگ و فائرنگ سے متعلق ہالانی پولیس نے موقف دینے سے انکار کردیا۔

sindh

JUIF

Naushahro Feroze