Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملاکنڈ: رشتے کے تنازع پر گھر میں گھُس کر فائرنگ، 9 افراد قتل

رکزی ملزم ساتھیوں سمیت بریکوٹ سوات سے گرفتار
اپ ڈیٹ 28 جون 2023 10:34am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملاکنڈ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ملاکنڈ کے نواحی علاقے بگردرہ خار میں مبینہ رشتے کے تنازعے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر محو خواب افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں چار خواتین، دو بچے اور تین مرد شامل ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازعے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، ملاکنڈ لیویز نے تفتیش شروع کر دی اور بہت ہی جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

گزشتہ رات رونماں ہونے والے دلخراش واقعے کے خلاف ورثہ اورعلاقہ مکینوں نے لاشیں پیران کے مقام پرسڑک پررکھ کراحتجاج کیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 9 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو جب تک گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت تک لاشوں کو نہیں دفنایا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ شکیل احمد خان نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرلیئے، ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت بریکوٹ سوات سے گرفتارکیا ہے جسے اج میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

firing incident

Malakand

KPK Police