Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید الاضحیٰ: دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کیلئے روانہ

عید اسپیشل ٹرین میں 998 افراد کی گنجائش موجود
شائع 27 جون 2023 10:18pm

عید الاضحیٰ کی مناسبت سے دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔

عید اسپیشل ٹرین میں 998 افراد کی گنجائش موجود ہے۔

عید کی مناسبت سے مسافروں نے مزید ٹرینیں چلانے کی اپیل کردی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں گنجائش کم اور مسافروں کی تعداد پلیٹ فارم پر زیادہ ہے۔

اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے اپنی منزل لاہور کی جانب روانہ ہوئی، ٹرین ملتان، خانیوال اور فیصل آباد سے ہوتی ہوئی کل شام لاہور پہنچے گی۔

karachi

lahore

eid special train

Eid ul Adha 2023

karachi cant