Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی میٹنگ میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کی شرکت

کوشش ہے کہ سب کی مشاورت سے شہر کے مسائل کو حل کیا جائے، میئر کراچی
اپ ڈیٹ 27 جون 2023 08:30pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

میئر کراچی مرتضٰی و ہاب نے جماعت اسلامی کے ٹاون چیئرمینز کو عید الاضحی کی تیاری کے حوالے سے مدعو کیا اور مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

مئیر کراچی بیرسٹرمرتضٰی وہاب کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمین بھی شریک تھے، اجلاس میں تمام ٹاؤنز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا مختلف ٹاؤنز کے چیئرمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، تمام ٹاؤنز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

میئرکراچی نے کہا کہ ابھی ہمیں عیدالاضحی آپریشن پر بھرپور توجہ دینی ہے، کوشش ہے کہ سب کی مشاورت سے شہر کے مسائل کو حل کیا جائے گا،، ٹاؤن چیئرمین کی جانب سے میئر کراچی کو آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور کلیکشن پوائنٹس تک پہنچانے میں سندھ سالڈ ویسٹ کی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

اجلاس کے حوالے سے میئرکراچی کی ٹویٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ انہوں ںے ڈپٹی میئر کراچی اور جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئر پرسن صاحبان کو عید الاضحی کی تیاری کے حوالے سے مدعو کیا اور مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سب کی مشاورت سے شہر کے مسائل کو حل کیا جائے۔

کراچ میں پانی کے مسئلے کوحل کریں گے

اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا کسی نے نہیں سوچا، کے فور منصوبے کی لاگت اس وقت 125 ارب ہے، جب کہ اس منصوبے میں صرف 15 ارب روپے رکھے گئے، وفاق سے کہیں گے کراچی کے پانی میں اضافہ کیا جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی نہیں ہے، ہم پانی کے مسئلے کوحل کریں گے، ہم ان چیزوں پرکام کررہے ہیں جس سے وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں۔

Murtaza Wahab

Jamat e Islami

mayor karachi

Pakistan People's Party (PPP)