Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور اور لاہور پولیس نے عید الالضحی پر سیکیورٹی پلان تیار کرلیا

8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے
اپ ڈیٹ 27 جون 2023 07:56pm

لاہور پولیس نے عید الالضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ عید کے موقع پر 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

پولیس کی طرف سے جاری سیکیورٹی پلان کے مطابق 6 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز اور 83 ایس ایچ اوز سمیت 8 ہزار پولیس کے جوان ڈیوٹی دیں گے۔

مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے۔

لاہور شہر میں 156 کھلے مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی جس کے لیے 1500 جوان ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

شہر کے 10 پارکس پر 450 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

فیصل آباد میں عید الا ضحٰی کا فول پروف سیکیورٹی پلان جاری

دوسری جانب سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر عید الا ضحٰی کا فول پروف سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد میں عید الاضحٰی کے 890 اجتماع منعقد ہو ں گے، 3900 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

05 ایس پیز،18 ڈی ایس پیز، 14 انسپکٹرز، 53 سب انسپکٹرز اور 3171 کانسٹیبل ڈیوٹی پرمامور ہوں گے۔

پشاور پولیس کا عید الاضحیٰ کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عید الاضحیٰ کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔

عید الااضحی کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، عید پر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق شہر میں ابابیل اسکواڈ، سٹی پیٹرولنگ اور پولیس موبائل کے گشت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی مزید سخت کردی گئی ہے۔

شہر کے تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کردی گئی جبکہ مویشی منڈیوں، شہر میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہر کے گنجان آباد بازاروں میں سنیفرڈاگز، لیڈیز پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے علاوہ سٹی پیٹرولنگ فورس اور پولیس بکتربند گاڑیاں بھی گشت کریں گی، مویشی منڈیوں میں پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں۔

lahore

Faisalabad

security plan

Punjab police

Eid ul Adha 2023