ڈائریکٹر اوقاف لاہور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر اوقاف لاہور رفیق نور کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور موقع پر ہی ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے۔
اینٹی کرپشن پنجاب کی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اور ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر اوقاف لاہور رفیق نور کو 2 لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں موقع پر ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کیے اور ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم رفیق نور نے ٹھیکیدار سے سرکاری کام کی ادائیگی کے لیے رشوت طلب کی تھی، جس کی شکایت ٹھیکدار نے اینٹی کرپشن لاہور ریجن A کو کی، جس پر فوری کارروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Comments are closed on this story.