Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روک دیا، حکم امتناع جاری

وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری
شائع 27 جون 2023 11:30am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےانتخابات روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔

جسٹس انوار حسین نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار ملک ذوالفقار کی وکیل ندا کفیل نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا کر نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ازخود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیرآئینی قرار دیا جائے، عدالتی فیصلہ آنے تک پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔

وکیل کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا ساتھ ہی وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب ملتوی کردیا گیا تھا۔ پی سی بی نے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے منگل کو لاہور میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا تھا۔ بورڈ کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین کے انتخاب کے لیے ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا۔

PCB

Lahore High Court

New Chairman PCB