Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: ڈولفن فورس سے مقابلہ، 2 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بورے والا میں تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو زخمی ہو گئے
شائع 27 جون 2023 09:26am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ڈولفن فورس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد کے علاقے مدن پورہ میں ڈولفن فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ ڈولفن فورس کا مؤقف ہے کہ اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کے لئے اشارہ کیا لیکن موٹر سائیکل روکنے کے بجائے انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

ڈولفن فورس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کے بعد مقابہ ہوا اس دوران 2 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب بورے والا میں تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ جس میں 49 سنگین مقدمات میں ملوث 3 ڈاکو زخمی ہو گئے، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جاتے ہوئے انکے ساتھیوں نے فائرنگ کی، تینوں ڈکیت اپنے ساتھیوں کی ہی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

lahore police

dolphin force

Lahore Crime