Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات کی تاریخ اور پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ، نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان

رات کے کھانے پر نواز، زرداری کی دبئی میں اہم ملاقات
شائع 27 جون 2023 08:51am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان دبئی کے ایمریٹس ہلز میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

رات کے کھانے پر دونوں دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان دبئی میں ہونے والی اہم ملاقات میں ن لیگ کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم بیٹھک میں عام انتخابات کیلئے اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ، نگراں سیٹ اپ، میثاق معیشت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی، جبکہ موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی مشاورت ہوئی جبکہ موجودہ اہم سیاسی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ملاقات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف دبئی میں عید منائیں گے، نواز شریف سعودی عرب جانے کا فیصلہ عید کے بعد کریں گے۔

نواز شریف کے سعودی عرب جانے کا فیصلہ عید کے بعد ہی ہوگا کہ وہ سعودیہ جاتے ہیں یا لندن، مگر امکان یہی ہے کہ میاں نواز شریف سعودیہ بھی جائیں گے اور وطن واپسی کے متعلق قانونی معاملات طے پاگئے تو وہ اگلے ماہ لندن سے براستہ قطر یا دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کی عید کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی، جس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

dubai

Assembly Dissolve

Seat adjustment

care taker setup