Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں وزارت دفاع، چاروں صوبوں کے آئی جیز سمیت دیگر فریق
شائع 26 جون 2023 05:11pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی وزارت دفاع، داخلہ، قانون وانصاف، چاروں صوبوں کے آئی جیز، ڈی جی ایف آئی اے، الیکشن کمیشن، پیمراء، وفاقی وزیر داخلہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست انتظار حسین پنجوتہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک مقدمہ میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسرا مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے، درخواست گزار کو ایف آئی آرز کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کی جاتیں، درخواست گزار کو معلوم نہیں کہ اس کے خلاف کہاں کہاں مقدمات درج کیے گئے ہیں، ایک ہی نوعیت کے معاملے پر متعدد فورمز پر کارروائیاں جاری ہیں، آئین کے آرٹیکل 10 اے کےتحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شفاف ٹرائل کےلئے مقدمات کےاندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 9 مئی کے بعد درج مقدمات کی تمام تفصیلات فراہم کرنے اور درخواست گزار کو کسی بھی مقدمے یا طلبی کے نوٹس میں ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

imran khan

lahore

Lahore High Court

pti chairman

MAY 9 RIOTS