Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی سی بی انتخابات روکنے کیلئے حکم امتناع کی استدعا مسترد

عدالت چئیرمین پی سی بی کے انتخابات فوری روکنے کا حکم، درخواستگزار کی استدعا
شائع 26 جون 2023 12:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات روکنے کے لئے حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی سی بی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار گل زادہ وکیل فیصل نقوی نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا زونل انتخابات کے بغیر چئیرمین پی سی بی کے انتخابات غیر آئینی اقدام ہے، درخواست گزار سمیت کئی ووٹرز کو ووٹر لسٹوں میں شامل ہی نہیں کیا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کیئے بغیر انتخابات کرانا غیر آئینی اقدام ہے، لہٰذا عدالت چئیرمین پی سی بی کے انتخابات فوری طور پر روکنے کا حکم اور اسے کالعدم قرار دے۔

عدالت نے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پی سی بی، الیکشن کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر شہزاد رانا نے نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لئے 27 جون کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

اجلاس دوپہر 2 بجے ہو گا، جس میں پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا، اور نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے 10رکنی گورننگ بورڈ کے ممبراناپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

PCB

Lahore High Court

New Chairman PCB