Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نامور کوہ پیما ساجد سدپارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ساجد سدپارہ نے 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی بغیر اضافی اکسیجن کے سرکی
شائع 26 جون 2023 12:26pm
کوہ پیما ساجد سدپارہ۔ فوٹو — فائل
کوہ پیما ساجد سدپارہ۔ فوٹو — فائل

سکردو: لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر نکل پڑے۔

ساجد سدپارہ نے نانگا پربت بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

ساجد سدپارہ نے گلگت بلتستان میں واقع 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی بغیر اضافی اکسیجن کے سرکی، نانگا پربت دنیا کی 9ویں بلند ترین چوٹی ہے۔

اس سے قبل نامور کوہ پیما ساجد سدپارہ بغیر اضافی آکسیجن کے 8 ہزار میٹر بلند 6 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

mountaineer

Nanga Parbat

Skardu

sajid sadpara