Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کے گن مین محمد زمان کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے محمد زمان کے موبائل فون سے اہم شواہد حاصل کر لیے، ذرائع
شائع 26 جون 2023 10:33am
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پرویز الٰہی کے فرنٹ مین محمد زمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کے فرنٹ مین اور گن مین محمد زمان گرفتار کرلیا، یہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کیش بوائے بھی تھا جو ان کے غیر قانونی پیسوں کے لین دین اور ترسیل میں ملوث ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے محمد زمان کے موبائل فون سے اہم شواہد حاصل کر لیے جب کہ عدالت نے محمد زمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور بھی کرلیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے ٹیم اور پولیس منی لانڈرنگ کیس اور محمد زمان کے حوالے سے تحقیقات کے لئے پرویز الٰہی کو لینے کیمپ جیل پہنچ گئی۔

FIA

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

money laundring case