Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

غرق آب ٹائی ٹینک کی مالک کمپنی کی اجازت کے بغیر ملبے تک کسی کو رسائی ممکن نہیں

آر ایم ایس ٹائی ٹینک انکارپوریشن کی ابتداء کیسے ہوئی؟
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 08:43am

ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کی جستجو میں میں لاپتہ ہونے والی آبدوز کی تلاش اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے، کئی دنوں تک جاری رہنے والی اس تلاش نے بین الاقوامی توجہ ایک کاٹیج انڈسٹری پر مرکوز کر دی ہے جو منافع کے لیے آر ایم ایس ٹائی ٹینک کی باقیات کی سیر کراتی ہے۔

ٹائٹن آبدوز اوشین گیٹ ایکسپڈیشنز کی ملکیت تھی، جو گزشتہ اتوار کی صبح شمالی بحر اوقیانوس کی سطح سے تقریباً 13,000 فٹ نیچے ٹائیٹینک کے ملبے والے مقام کی طارف جاتے ہوئے لاپتا ہوگئی، اس کا سطح سطح سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن کے بعد کوسٹ گارڈ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسے کچھ ملبہ ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹائٹن آبدوز پھٹ گئی ہے۔

اوشین گیٹ ایکسپڈیشنز کے ایک بیان کے مطابق، حادثے میں پانچ مسافر ہلاک ہوئے ہیں۔

واشنگٹن میں قائم ”ایوریٹ“ نامی اس کمپنی نے سیاحوں سے ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کا موقع دینے کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر فی کس چارج کیا۔

ٹائی ٹینک کا 111 سال پرانا ملبہ ایک منافع بخش ثقافتی ورثے میں تبدیل ہو گیا ہے، جس میں 1997 کی جیمز کیمرون بلاک بسٹر کے بعد دلچسپی اور بڑھ گئی۔

اوشین گیٹ پہلی کمپنی تھی جس نے اس ملبے سے بھی منافع کمانے کی کوشش کی۔

”آر ایم ایس ٹائیٹینک انکارپوریشن“ ایک ایسی کمپنی کا نام ہے جسے سوائے شوقیہ ٹائی ٹینک مورخین اور شائقین کے بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

یہ واحد کمپنی ہے جو ٹائٹینک تک رسائی کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرتی ہے۔

اوشین گیٹ کے برعکس جس نے بار بار جاری کئے گئے حفاظتی انتباہات کو نظر انداز کیا ہے، آر ایم ایس ٹائیٹینک انکارپوریشن کا ماضی بہت اچھا ہے۔

یہ کمپنی ایک منفرد مقام رکھتی ہے، یہ واحد ادارہ ہے جسے قانونی طور پر ملبے سے اشیاء کو نکال کر محفوظ کرنے کی اجازت ہے۔

اوشین گیٹ کی لاپتا آبدوز پر فرانسیسی ایکسپلورر پال ہینری نارجیولیٹ تھے، جو ملبے تک رسائی کیلئے درجنوں بار گہرے پانیوں میں جا چکے ہیں، جن میں کم ازکم چار اوشین گیٹ کی آبدوز کے پائلٹ کے طور پر ہیں، جسے ٹائٹن کہتے ہیں۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، نارجیولٹ آر ایم ایس ٹائی ٹینک انکارپوریشن کی زیر آب تحقیق کے ڈائریکٹر بھی تھے اور بورڈ کی سابق رکن بھی۔

اوشین گیٹ نے ایک اٹارنی ڈیوڈ کنکنن کو بھی ملازمت دی تھی جنہوں نے دوباروفاقی عدالت میں آر ایم ایس ٹائی ٹینک انکارپوریشن کی نمائندگی کی ہے۔

آر ایم ایس ٹائی ٹینک انکارپوریشن نے اوشین گیٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں سوالات کا جواب نہیں دیا، لیکن کونکینن ے گزشتہ سال ایک وفاقی جج کو بتایا کہ کمپنیوں کا آپس میں ”کوئی تعلق نہیں“، یہ الگ الگ ادارے ہیں۔

آر ایم ایس ٹائی ٹینک انکارپوریشن کی عجیب وغریب ابتدا

1985 میں سمندری ماہر رابرٹ بیلارڈ نے ٹائی ٹینک کے ملبے کو دریافت کیا، جس کے بعد کچھ تاجروں نے مل کر نفع کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملبے سے نوادرات کو بچانے کی کوشش شروع کی۔

بعد میں آر ایم ایس ٹائی ٹینک انکارپوریشن کہلائے گئے اس گروپ میں جی مائیکل ہیرس بھی شامل تھے، جو سمندری مہم جو تھے، اور کہتے تھے انہیں اتنی بار سمندری لٹیرا کہا گیا کہ انہوں نے جولی راجر کو اپنے کندھے پر ٹیٹو کروا لیا۔

ان افراد میں ”پیپلز کورٹ“ کے پروڈیوسر جان جوسلین، نارجیولیٹ، اوہائیو کے کنسرٹ پروموٹر جو مارش اور آرنی گیلر، جو ٹائی ٹینک کے ہل میں سوراخ کرنے کے درپے تھے کہ جہاز میں موجود 300 ملین ڈالر کے ہیروں کو تلاش کیا جا سکے۔ شامل تھے۔

1990 کی دہائی میں اس گروپ نے جہاز کے ملبے سے ہزاروں نمونے نکالے تھے، جو بالارڈ سمیت کچھ لوگوں کی پریشانی کا باعث بھی بنا، جن کا خیال تھا کہ ملبے کو ان 1500 لوگوں کی یادگار کے طور پر اچھوت رہنا چاہیے جو 1912 میں ٹائی ٹینک کے برف کے تودے سے ٹکرانے کے بعد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس دوران شراکت میں شامل کچھ اراکین خاص طور پر مارش ملبے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کررہے تھے۔

مارش نے 1999 میں نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ’’ہم سب جانتے ہیں کہ پانی کے نیچے اربوں ڈالر موجود ہیں۔ یہ سونے کی کان پر بیٹھنے جیسا ہے۔‘‘

ایک وفاقی جج نے فیصلہ دیا کہ کمپنی کو کسی بھی نمونے کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں تھی ، لیکن انہوں نے نمونوں کو عوامی نمائش کے لیے پیش کرنے اور اس سے پیسے کمانے کی اجازت دی۔

شراکت داری کے اندر تناؤ بڑھ گیا کہ 1999 میں، گیلر، ہیرس، مارش، اور جوسلین نے بغاوت کردی اور کمپنی پر قبضے کی کوشش کی۔

جس کے نتیجے میں اس وقت کے سی ای او جارج ٹلوچ کو ہتا دیا گیا جو ایک بی ایم ڈبلیو ڈیلر تھے اور انہوں نے ہی ٹائی ٹینک کے ہل کے 20 ٹن حصے کو سطح پر اٹھایا تھا۔

اگلے سال، ہیریس کو کمپنی کے فنڈز میں غبن کرنے کے الزامات پر کمپنی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ بعد میں وہ کمپنی کے ساتھ ایک قانونی تنازع میں الجھ گئے، انہوں نے ٹائیٹینک سے اٹھائے گئے چار فن پاروں کو کی سفری نمائش کے لیے فنڈ دینے کے لیے قرض کا استعمال کیا۔

ایس ای سی نے 2004 میں جوسلین، مارش اور چار دیگر سرمایہ کاروں کو ٹیک اوور کے دوران ”مادی طور پر غلط اور گمراہ کن بیانات“ دینے پر چار لاکھ پانچ ہزار ڈالرز جرمانہ کیا۔

آر ایم ایس ٹائی ٹینک انکارپوریشن کے سفر کا آغاز

سن 2000 کی دہائی کے دوران، آر ایم ایس ٹائی ٹینک انکارپوریشن نے اپنے آپ کو ملبے سے برآمد ہونے والے فن پاروں کی سفری نمائش کے لیے وقف کر دیا۔

اس نے لاس ویگاس اور اورلینڈو میں دو مستقل ڈسپلے کی بنیاد رکھی، اور دیگر عمیق سفری نمائشوں میں شاخیں ڈالیں، جس میں ایک متنازعہ ”باڈیز ریویلڈ“ نمائش بھی شامل ہے جس میں پلاسٹسائزڈ انسانی باقیات شامل ہیں۔ کمپنی نے 2016 میں دیوالیہ پن کا اعلان کیا۔

منگل کے ایک خط میں، آر ایم ایس ٹائی ٹینک انکارپوریشن نے ملبے کی جگہ تک رسائی کی نگرانی کرنے والی وفاقی عدالت کو مطلع کیا کہ اوشین گیٹ کی آبدوز غائب ہو گئی ہے۔

آبدوز میں نارجیولیٹ کے علاوہ اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش، برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ، پاکستانی نژاد برطانوی ارب پتی شہزادہ داؤد اور داؤد کا 19 سالہ بیٹا سلیمان شامل تھے۔

weird

Titanic Wreck

Titan Sub

RMS Titanic INC