Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

طویل مدتی پالیسیوں سے معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لارہے ہیں، وزیراعظم

بیرون ملک مقیم پاکستانی بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، شہباز شریف
شائع 24 جون 2023 09:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فرانس میں تارکین وطن کو مل کر بہت خوشی محسوس ہوئی، بیرون ملک مقیم پاکستانی بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، طویل مدتی پالیسیوں سے معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دورہ پیرس سے متعلق ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرانس میں تارکین وطن کوملکربہت خوشی محسوس ہوئی، بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا بھر میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ہم پاکستان میں قابل فخر بیٹے اور بیٹیوں کی کامیابیوں کا جشن مناتے اور ان پر فخر کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے انہیں ان حالات کی وضاحت کی جن میں مخلوط حکومت نے اقتدار سنبھالا، بڑے معاشی، سفارتی اور سیاسی چیلنجوں کی بھی وضاحت کی، جن سے حکومت کو گزشتہ سال کے دوران نمٹنا پڑا۔

اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں نے 9 مئی کے المناک واقعات کے سنگین مضمرات پر بھی توجہ دلائی، تارکین وطن سے اپیل ہے کہ وہ بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کے استعمال سے پاکستان اور ریاستی اداروں کی شہرت کو خراب کرنے سے ہوشیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے طویل مدتی پالیسیوں کے ذریعے معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے اقتصادی بحالی کے منصوبے کے وسیع خاکوں کا خاکہ بھی پیش کیا، معاشی خود انحصاری کا حصول حکومت کے لیے سب سے بڑا ہدف ہے۔

pakistan economy

اسلام آباد

France

PARIS

PM Shehbaz Sharif