Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹکٹ ہولڈر ملک وقار کا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان، سیاست کو خیر باد کہہ دیا

پاک فوج ہمارا فخر ہے اور پاکستان کے تحفظ کی علامت ہے، ملک وقار
شائع 24 جون 2023 08:08pm
ملک وقار فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
ملک وقار فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کے حلقہ پی پی 146 سے ٹکٹ ہولڈر ملک وقار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے لاتعلقی کا اعلان اور سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔

اپنے ایک بیان میں ملک وقار نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی اور تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔

ملک وقار نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور پاکستان کے تحفظ کی علامت ہے، وزیر آباد واقعے کے بعد بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام اور ورکرز کو اکسایا، انہوں نے شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عوام اور اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے لانے کی کوشش کی، اس کے نتیجے میں 9 مئی کا واقعہ ہونا ہی تھا۔

ملک وقار نے کہا کہ میں پارٹی سے لاتعلقی اور سیاست کو بھی خیرباد کہنے کا اعلان کرتا ہوں۔

pti

lahore

ticket holder

malik waqar