Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: 11 کلو وزنی کُکر بم ناکارہ بنا دیا گیا

اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل یونٹ نے جیمرز آن کر کے علاقہ سرچنگ کیا۔
شائع 24 جون 2023 07:01pm
تصویر بزریعہ مصںف
تصویر بزریعہ مصںف

پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب نصب دس سے گیارہ کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب پریشر کوکر میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ نے جیمرز آن کر کے علاقہ سرچنگ کیا اور بم کو ناکارہ بنا دیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق دیسی ساختہ بم دس سے گیارہ کلو وزنی تھا۔

peshawar

Cooker Bomb