Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وکیل امجد پرویز نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے بھی جج کے روبرو پیش کیے
شائع 24 جون 2023 04:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: عدالت نے سلیمان شہباز و دیگر کی بریت درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا

دوران سماعت سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے کے مرکزی ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، سلیمان شہباز کے خلاف کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، ایف آئی اے نے پہلے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا، پھر 16 ارب کا چالان جمع کرا دیا۔

مزید پڑھیں: سلیمان شہباز کی گرفتاری درکار نہیں، نیب

امجد پرویز نے مزید کہا کہ سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس سے کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی، سلیمان شہباز نے معاونت بھی نہیں کی یہ الزام بھی جھوٹا ہے۔

سلیمان شہباز کے وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے بھی جج کے روبرو پیش کیے۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی

سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

PMLN

lahore

PM Shehbaz Sharif

money laundring case

suleman shahbaz

special central court