Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

سندھ حکومت کا عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

28 جون تا 1 جولائی تک صوبے بھر میں عید کی چھٹیاں ہوں گی
شائع 24 جون 2023 12:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 28 جون تا 1 جولائی یعنی بدھ سے ہفتے تک صوبے بھر میں عید کی چھٹیاں ہوں گی۔

حکومت سندھ نے بھی وفاق کی طرح اس بار عید کے لئے پانچ روزہ تعطیلات کے بجائے چار چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے بھی 28 جون سے 1 جولائی تک عید قربان کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

Sindh government

Eid ul Adha 2023