Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

یاسمین راشد کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر

حکومتی اپیل پر آخری مرتبہ 8 جون کو سماعت ہوئی تھی
شائع 24 جون 2023 12:38pm
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈسچارج کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ حکومتی اپیل پر 26 جون کو سماعت کرے گا۔

پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے فیصلے کے خلاف اپیل داٸر کر رکھی ہے جس پر آخری مرتبہ 8 جون کو سماعت ہوئی تھی، عدالت نے حکومتی اپیل پر پولیس ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

حکومتی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے حقائق کو نظر انداز کرکے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ سابق صوبائی وزیر کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

pti

Lahore High Court

Punjab Government

Yasmin Rashid

Jinnah House Attack