Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

میوتھو راجا: سری لنکا اورتھائی لینڈ میں سفارتی تنازع کا باعث بننے والا ہاتھی

بیمارہاتھی کو اس کے آبائی وطن تھائی لینڈ واپس بھیجاجارہا ہے
شائع 24 جون 2023 09:23am
23 جون 2023 کوکولمبوکےچڑیا گھر میں مiوتھو راجا تھائی لینڈ منتقلی سے قبل رکھوالوں کے ساتھ (اے ایف پی)
23 جون 2023 کوکولمبوکےچڑیا گھر میں مiوتھو راجا تھائی لینڈ منتقلی سے قبل رکھوالوں کے ساتھ (اے ایف پی)

سری لنکا اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی جھگڑے کا باعث بننے والے ہاتھی کو اس کے آبائی وطن تھائی لینڈ واپس بھیجا جارہا ہے۔اس واپسی کی وجہ بیمار ہاتھی کے ساتھ مبینہ بُرا سلوک ہے۔

اے ایف پی کے مطابق میوتھو راجا نام کا یہ ہاتھی تھائی لینڈ نے 2001 میں سری لنکا کو بطور تحفہ دیا تھا، تاہم گزشتہ سال میوتھو کو نظر انداز کیے جانے اور اس پر تشدد کی خبریں سامنے آنے کے بعد تھائی لینڈ نے ہاتھی کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

ہاتھی کو مغربی سری لنکا کے ایک بدھ مندر میں رکھا گیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی حکومت نے ہاتھی کو واپس وصول کیا تواس کے جسم پر زخموں کے نشان تھے اور وہ خاصی تکلیف میں تھا۔

میوتھو راجا کو وطن واپسی کے بعد کولمبو سے باہرایک چڑیا گھر میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے زخم بھرچکے ہیں، لیکن پاؤں پر موجود زخم کے علاج کیلئے ہاتھی کو ہائیڈرو تھراپی کی ضرورت ہے۔

اس کا علاج کرنے والے مدوشھا پریرا نے بتایا کہ میوتھو کو تھراپی کیلئے تھائی لینڈ بھیجے جانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کے وزیراعظم دنیش گوناوردنے نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہہاتھی کے ساتھ مبینہ برے سلوک پر تھائی لینڈ کے بادشاہ کو افسوس پرمبنی پیغام پہنچایا گیا ہے۔

سری لنکا میں جنگلی حیات کے وزیرکے مطابق تھائی لینڈ کے سفارت کارنے گذشتہ سال کولمبو میں ہاتھی کی حالت دیکھنے کے بعد اسے واپس کردینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تھائی لینڈ کے وزیرِماحولیات کا کہنا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ میوتھو راجا کے ساتھ پہلے کیا ہوتا رہا مگر اب اس کی صحت سب سے اہم چیزہے۔

انہوں نے بتایاکہ تھائی لینڈ کی حکومت نے مزید ہاتھی بیرون ملک بھیجنا بند کردیے ہیں۔

میوتھو راجا کی واپسی کی خبر پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے سری لنکا میں جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم (آر اے آر ای) نے کہا کہ، ’تھائی لینڈ کے اگلے وزیراعظم سے درخواست ہے کہ ہاتھی کو اب زنجیریں نہ پہنائیں اور اسے اب آزاد گھومنے دیاجائے‘۔

Sri Lanka

thailand

Neglected Thai elephant

Muthu Raja