Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رہنما ن لیگ مریم نواز سعودی عرب روانگی کیلئے ائر پورٹ سے روانہ

مریم نواز لندن میں اپنے والد نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گی
اپ ڈیٹ 24 جون 2023 10:55am
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز۔ فوٹو — فائل
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز۔ فوٹو — فائل

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازلاہور ائرپورٹ سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اہلخانہ کے ہمراہ غیر ملکی پرواز سے براستہ متحدہ عرب امرات (یو اے ای) سعودی عرب پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز پہلے دبئی جائیں گی جہاں سے حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور حسین نواز بھی سعودی عرب جائیں گے، ادائیگی حج کے بعد مریم نواز کی نواز شریف کے ہمراہ لندن روانگی متوقع ہے جب کہ قائد ن لیگ کی آج دبئی آمد کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر ن لیگ لندن میں اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی ہوگا جس میں نواز شریف کی وطن واپسی، انتخابات سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz