Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کی شوگر ملوں کو 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت

وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، ریلوے کیلئے 2.5 ارب روپے کی منظوری
اپ ڈیٹ 24 جون 2023 08:02am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سندھ کے شوگر کوٹہ سے 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی جبکہ پاکستان ریلوے ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 2.5 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں سندھ کے شوگر کوٹہ سے 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی، 60 روز میں ایکسپورٹ کی اجازت ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 2.5 ارب روپے کی منظوری جبکہ صوبوں کے اخراجات کے لیے 250 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کے لیے 3 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ، وزارت ہاؤسنگ کے لیے 17 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی ایک اور گرانٹ اور وزارت ہاؤسنگ کے لیے ایک ارب 20 کروڑ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن کے لیے ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظورکی گئی۔

Ishaq Dar

Pakistan Railways

ECC

Finance minister

اسلام آباد

Economic Coordination Committee

sugar