Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک ایکسچینج میں مندی کیساتھ کاروبار کا اختتام

مارکیٹ کی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں
شائع 23 جون 2023 05:51pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ہے، دن بھر مارکیٹ کی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں۔

کاروباری ہفتے کے آخری روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے کی خبروں سمیت ملک کے ابتر معاشی صورتحال کے باعث مندی کے بادل چھا گئے۔

دن کے اختتام پر100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کی کمی آئی، جس کے باعث 100 انڈیکس 40065 پربند ہوا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں 3ارب روپے سے ذائد مالیت کے 13 کروڑ سے ذائد کے شیئرکا کاروبار ہوا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر311 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا، 175 کمپنیوں کے شیئرز میں مندی اور 109 کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی رہی۔

پاکستان

pakistan stock exchange