Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سندھ ہائیکورٹ کی ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بڑے آپریشن کی ہدایت

عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
شائع 23 جون 2023 05:24pm

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے آپریشن کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے ناظم آباد بلاک نمبر 2 میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایس بی سی اے کی کارکردگی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق مسلسل کیسز عدالت لائے جارہے ہیں، ایس بی سی اے خود غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام میں کیوں ناکام ہے؟۔

عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ایس بی سی اے 26 جون کو پیش ہوں۔

ایس بی سی اے کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ ناظم آباد 2 نمبر میں پلاٹ 2 سی پر غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں، پلاٹ پر تعمیرات سے قبل اجازات نہیں لی گئی ہے، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے آپریشن کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو آئندہ سماعت سے قبل کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا۔

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شہری بابر شمسی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

karachi

operation

Sindh High Court

Nazimabad