Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، اغواء ہونیوالے پنجاب یونیورسٹی کے ملازم کی تشدد زدہ لاش مل گئی

پولیس نے مقتول کو ڈھونڈنے میں تعاون نہیں کیا،اہل خانہ کا الزام
شائع 23 جون 2023 04:49pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور کے علاقے اسلام پورہ سے چند روز قبل اغواء ہونے والے پنجاب یونیورسٹی کی ملازم کی لاش مل گئی ہے۔ پولیس نے مقتول کے اغواء کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول فدا حسین کوچند روز قبل گھرکے سامنے سے اغواء کیا گیا تھا اور دو روز بعد مقتول کی تشدد زدہ لاش دریائے راوی سے ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول دو بچوں کا باپ اور پنجاب یونیورسٹی میں ملازم تھا جبکہ اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مقتول کو ڈھونڈنے میں تعاون نہیں کیا۔

پاکستان

Lahore Crime