Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی وزیراعظم کی شہباز شریف سے ملاقات

دونوں قائدین کی سی پیک سمیت دوطرفہ معاشی تعاون پر تفصیلی بات چیت
شائع 23 جون 2023 04:02pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیراعظم شہبازشریف اور چین کی اسٹیٹ کونسل کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی آج نئی عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر پیرس میں ملاقات ہوئی ہے۔

رواں سال مارچ میں وزارت عظمی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وزیراعظم لی کی چیانگ کی وزیراعظم شہبازشریف سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ ملاقات پاکستان اور چین کی سدا بہارآزمودہ کوآپریٹو شراکت داری کی روایتی خیرسگالی اور پرجوش ماحول میں ہوئی۔

اس دوران دونوں قائدین نے پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں اور دوطرفہ معاشی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی۔

کلیدی موضوعات پر چین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی جغرافیائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی ومعاشی ترقی کے لئے چین کی پختہ ومسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے متنازعہ خطے میں جی 20 کا اجلاس بلانے کی چین کی طرف سے بھرپور مخالفت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قانون کی بالادستی کے چین کے اصولی موقف کا مظہر ہے۔

china

Shehbaz Sharif

پاکستان